لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پرآگئیں۔
رپورٹ کے مطابق اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں دو سو کنال سے زائد اراضی ہے اور ان کے مختلف بینکوں میں انتیس اکاؤنٹ موجود ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں تین کروڑ 70 لاکھ 24 ہزار 500 روپے موجود ہیں، اور ان کے تیرہ کمپنیوں میں 19کروڑ سے زائد کے شیئرز ہیں۔
سلیمان شہباز کے مختلف بینکوں میں 29 اکاؤنٹس موجود ہیں۔ بینک اکاؤنٹس مین 3کڑور 70لاکھ 24ہزار 500 روپے موجو ہے۔ سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں 19کڑور سے زائد سے شئیر ہیں۔
واضح رہے کہ اسپشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، جب کہ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔